Walaykum Assalaam..
JazakAlllah khair....:)
"""Don't worry if people hate you because there are many others who love and care you in the earth. But be worried if ALLAH hates you because there is no other who loves and cares you in akhirat."""
*~*$H!N!NG $T@R*~*
SUBHANALLAH HI WABIHAMDIHI SUBHANALLAH HIL AZEEM
2012/4/7 Mudassar Malik <mmalik.vu@gmail.com>
--
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
پڑوسیوں کے حقوق
اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھو ان ان کے ساتھ بھی برتاؤ اور نیک سلوک رکھو خواہ وہ قرابت دار ہوں یا نہ ہو، خواہ مسلمان یا یہودو نصرانی ہوں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جارذی القربی سے مراد بیوی ہے اور جار الجنت سے مراد مرد رفیق سفر ہے،پڑوسیوں کے حق میں بہت سی حدیثیں آئی ہیں کچھ سن لیجئے۔مسند احمد میں بیان ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیںمجھے حضرت جبرائیل پڑوسیوں کے بارے میں یہاں تک وصیت و نصیحت کرتے ہیں کہ مجھے گمان ہوا کہ شاید یہ پڑوسیوں کو وارث بنا دیں گے،فرماتے ہیں بہتر ساتھی اللہ کے نزدیک وہ ہے جو اپنے ہمراہیوں کے ساتھ خوش سلوک زیادہ ہو اور پڑوسیوں کو وارث بنا دیں گے، فرماتے ہیں بہتر ساتھی اللہ کے نزدیک وہ ہے جو ہمسایوں سے نیک سلوک میں زیادہ ہو، فرماتے ہیں انسان جو نہ چاہیے کہ اپنے پڑوسی کی آسودگی بغیر خود شکم سیر ہو جائے۔ایک مرتبہ آپ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سوال کیازنا کے بارے میں تم کیا کہتے ہو ؟لوگوں نے کہا وہ حرام ہے اللہ نے اور اس کے رسول سے اسے حرام کیا ہےاور قیامت تک وہ حرام ہی رہے گا،آپ نے فرمایا سنو دس عورتوں سے زناکاری کرنے والا اس شخص کے گناہ سے کم گنہگار ہے جو اپنے پڑوسی کی عورت سے زنا کرےپھر دریافت فرمایا تم چوری کی نسبت کیا کہتے ہو؟انہوں نے جواب دیا کہ اسے بھی اللہ تعالیٰ نےاس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےحرام کیا ہے اور وہ بھی قیامت تک حرام ہےآپ نے فرمایا سنودس گھروں سے چوری کرنے والے گناہ کا اس شخص کے گناہ سے ہلکا ہے جو اپنے پڑوسی کے گھر سے کچھ چرائے،بخاری و مسلم کی حدیث میں ہےحضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہا سوال کرتے ہیں کہیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟آپ نے فرمایا یہ کہ تو اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرائےحالانکہ اسی ایک نے تجھے پیدا کیا ہے میں نے پوچھا پھر کونسا ؟فرمایا یہ کہ تو اپنی پڑوسن سے زناکاری کرے۔ایک انصاری صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتے ہیںآنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہونے کے لئے گھر سے چلاوہاں پہنچ کر دیکھتا ہوں کہ ایک صاحب کھڑے ہیںاور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہیںمیں نے خیال کیا کہ شاید انہیں آپ سے کچھ کام ہو گاحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہیںاور ان سے باتیں ہو رہی ہیں بڑی دیر ہو گئییہاں تک کہ مجھے آپ کے تھک جانے کے خیال نے بےچین کر دیابہت دیر کے بعد آپ لوٹے اور میرے پاس آئےمیں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم نے انہیں دیکھامیں نے کہا ہاں خوب اچھی طرح دیکھافرمایا جانتے ہو وہ کون تھے؟وہ جبرائیل علیہ السلام تھے مجھے پڑوسیوں کے حقوق کی تاکید کرتے رہےیہاں تک ان کے حقوق بیان کئے کہ مجھے کھٹکا ہوا کہ غالباً آج تو پڑوسی کو وارث ٹھہرا دیں گے( مسند احمد) مسند عبد بن حمید میں ہے حضرت جابر بن عبداللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیںایک شخص عوالی مدینہ سے آیا اس وقترسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلماور حضرت جبرائیل علیہ الصلوۃ والسلاماس جگہ نماز پڑھ رہے تھے جہاں جنازوں کی نماز پڑھی جاتی ہےجب آپ فارغ ہوئے تو اس شخص نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکے ساتھ یہ دوسرا شخص کون نماز پڑھ رہا تھاآپ نے فرمایا تم نے انہیں دیکھا ؟اس نے کہا ہاں فرمایا تو نے بہت بڑی بھلائی دیکھی یہ جبرائیل تھے مجھے پڑوسی کے بارے میں وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ عنقریب اسے وارث بنا دیں گے آٹھویں حدیث بزار میں ہےحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاپڑوسی تین قسم کے ہیںایک حق والے یعنی ادنی،دو حق والے اور تین حق والے یعنی اعلیٰ،ایک حق والا وہ ہے جو مشرک ہواور اس سے رشتہ داری نہ ہو،دو حق والا وہ ہے جو مسلمان ہو اور رشتہ دار نہ ہو،ایک حق اسلام دوسرا حق پڑوس، تین حق والا وہ ہے جو مسلمان بھی ہو پڑوسی بھی ہواور رشتے ناتے کا بھی ہو تو حق اسلام کا حق ہمسائیگی حق صلہ رحمی تین تین حق اس کے ہوگئے۔حدیث مسند احمد میں ہےحضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیاکہ میرے دو پڑوسی ہیں میں ایک کو ہدیہ بھیجنا چاہتی ہوں تو کسے بھیجواؤں؟آپ نے فرمایا جس کا دروازہ قریب ہو۔دسویں حدیث طبرانی میں ہے کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےوضو کیا لوگوں نے آپ کے وضو کے پانی کو لینا اور ملنا شروع کیاآپ نے پوچھا ایسا کیوں کرتے ہو ؟انہوں نے کہا اللہ اور اس کےرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میںآپ نے فرمایا جسے یہ خوش لگے کہ اللہ اور اس اس کا رسول اس سے محبت کریں تو اسے چاہئے کہ جب بات کرے سچ کرے اور جب امانت دیا جائے تو ادا کرے۔(تفسیر ابن کثیر میں یہ حدیث یہیں پر ختم ہے لیکن شاید اگلا جملہ اس کا سہوا رہ گیا ہے جس کا صحیح تعلق اس مسئلہ سے ہے وہ یہ کہ اسے چاہیے پڑوسی کے ساتھ سلوک و احسان کرے۔ مترجم)گیارھویں حدیث مسند احمد میں ہے کہقیامت کے دن سب سے پہلے جو جھگڑا اللہ کے سامنے پیش ہو گاوہ دو پڑوسیوں کا ہو گا۔پھر حکم ہوتا ہے صاحب بالجنت کے ساتھ سلوک کرنے کا۔اس سے مراد بہت سے مفسرین کے نزدیک عورت ہےاور بہت سے فرماتے ہیں مراد سفر کا ساتھی ہےاور یہ بھی مروی ہے کہ اس سے مراد دوست اور ساتھی ہےعام اس سے کہ سفر میں وہ یا قیام کی حالت میں ابن سبیل سے مراد مہمان ہےاور یہ بھی جو سفر میں کہیں ٹھہر گیا ہو اگر مہمان بھی یہاں مراد لی جائے کہ سفر میں جاتے جاتے مہمان بنا تو دونوں ایک ہوگئے،~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~--
Regards,Mudassar MalikMBA Finance
"To be the Subject of jealousy is the sign of failure in life and To be the object of jealousy is the sign of success in life"You Will Never Reach Your Destination in Time, if You Stop and Throw Stones at Every Dog that Barks at You During the Journey. (Nipolean)
██████████████████ Basic Group Rules ███████████████████
Immoral & Rudish talk, Earning program links, Cell number for friendship purpose, Websites/Groups Links, Adult contents, Criticize-able Islamic stuff, Spreading disruption, Spamming are strictly prohibited and banned in group.
█████████████████████████████████████████████████
Follow these detailed Group Rules, otherwise you will be banned at any time.
https://docs.google.com/document/d/1YJxA8x3_U7C1lRc0EXfLrJpco4A1XkB1vDxOTqOd3Jg/edit?hl=en&authkey=CNDy9tkJ
Group Email Address:
Attock-VU-Group@Googlegroups.Com
Join group by sending a blank email from University ID at:
Attock-VU-Group+Subscribe@Googlegroups.Com
Join us at http://www.Vusr.net for Papers,Assignments,GDBs, Quizes.
████████████ Click here to Join this group at Facebook:████████████
♥ ♥ ♥ https://www.facebook.com/home.php?sk=group_111877855568034 ♥ ♥ ♥
█████████████████████████████████████████████████
Join us at facebook: https://www.facebook.com/VU.Study.Corner
Group Link: http://groups.google.com/group/VU-Study-Corner?hl=en
Group Rules: http://groups.google.com/group/VU-Study-Corner/web/group-rules
Unsubscribe: VU-Study-Corner+unsubscribe@googlegroups.com
Adult contents, Spamming, Immoral & Rudish talk, Cell number, Websites & Groups links specially in paper days are strictly prohibited and banned in group.
No comments:
Post a Comment