نشاں یہی ہے زمانے میں زندہ قوموں کے …اے ٹی ایم سسٹم میں خرابی ، معروف جاپانی بینک کے سربراہ نے خود استعفیٰ دیدیا | |
ٹوکیو(عرفان صدیقی/نمائندہ جنگ )جاپان میں کسی بھی ادارے کی سربراہ کی جانب سے ادارے کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہو جانے کی شاندار مثال سامنے آئی ہے جس میں جاپان کے معروف ترین بینک میزوہو بینک کے سربراہ ساتورو نشی بوری نے گزشتہ ماہ پندرہ مارچ کو بینک کے کمپیوٹر سسٹم کے فیل ہوجانے کے باعث اے ٹی ایم سسٹم میں خرابی پیدا ہونے کے باعث بینک کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ،جاپانی بینک کے سربراہ نے اپنا عہدہ چھوڑنے کیلئے بیس جون کی تاریخ کا اعلان کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق جاپان کی معروف ترین بینک میزوہوبینک کی اے ٹی ایم مشینوں نے جاپان میں گیارہ مارچ کے زلزلے کے بعد پندرہ مارچ کو بڑی تعداد میں ہونے والی بینک ٹرانزیکشن کے دوران ٹوکیو بھر میں کام کرنا بند کردیا تھا جس سے لاکھوں لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بینک کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا ،اس حوالے سے میزوہو فنانشل گروپ کے چیئر مین تاکاشی تسوکاموتو نے گروپ کے تحت چلنے والے دو اہم بینکوں میزوہو بینک اور میزوہو کارپوریٹ بینک کا انضمام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی طرح کی تکنیکی مسائل سے بچنے کے لیئے دونوں بینکوں کا انضمام وقت کی ضرورت ہے ، میزوہو بینک کے مستعفی ہونے والے سربراہ ساتورونشی بوری نے عوام سے کمپیوٹر سسٹم کی خرابی کے باعث اے ٹی ایم مشینوں کے رک جانے پر عوام کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت بھی طلب کی ہے ،واضح رہے پندرہ مارچ کو میزوہو بینک کے خراب ہونے والی اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کے باعث گیارہ لاکھ بینک ٹرانزیکشن مکمل ہونے سے قاصر رہ گئی تھیں جس سے لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ |
--
***Ya Allah! grant us good in this world and good in the hereafter,
and save us from the chastisement of the fire***
Click here to Join this group at Facebook:
https://www.facebook.com/home.php?sk=group_111877855568034
Group Email Address:
Attock-VU-Group@Googlegroups.Com
Join group by sending a blank email from University ID at:
Attock-VU-Group+Subscribe@Googlegroups.Com
Group Basic Rules:
Earning program links, Cell number, Websites/Groups Links, Adult contents, Spamming, Immoral & Rudish talk are strictly prohibited and banned in group.
Follow these detailed Group Rules, otherwise you will be banned at any time.
https://docs.google.com/document/d/1YJxA8x3_U7C1lRc0EXfLrJpco4A1XkB1vDxOTqOd3Jg/edit?hl=en&authkey=CNDy9tkJ
No comments:
Post a Comment